جنوبی کوریا کی بڑی کامیابی، مقامی طور پر تیارہ کردہ خلائی راکٹ سے لانچ کیا تجارتی سیٹلائٹ

جنوبی کوریا کی بڑی کامیابی، مقامی طور پر تیارہ کردہ خلائی راکٹ سے لانچ کیا تجارتی سیٹلائٹ

جنوبی کوریا کی بڑی کامیابی، مقامی طور پر تیارہ کردہ خلائی راکٹ سے لانچ کیا تجارتی سیٹلائٹ

اس سے قبل بدھ کے روز جنوبی کوریا نے تکنیکی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے مقررہ وقت سے چند گھنٹے قبل لانچ کو منسوخ کر دیاتھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • South Korea
  • Share this:
    جنوبی کوریا نے مقامی طور پر تیار کردہ خلائی راکٹ کا استعمال کرکے ایک تجارتی زمرے کا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ یہ اپنے ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ خلا کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں اہم کھلاڑی بننے کے لیے کی جارہی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔ یہ معلومات غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

    سرفہرست 7 ممالک میں شامل ہوا جنوبی کوریا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نوری راکٹ (ّNauri Rocket) کو تیسری مرتبہ جمعرات کو شام 6:24 بجے (09:24 GMT) جنوبی کوری اکے جنوبی ساحل پر نارو اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ اس سے پہلے اس کا تجربہ بدھ کو مقرر کی اگیا تھا، لیکن تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس دن تجربہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول (Yoon Suk Yeol) نے کہا کہ یہ تجربہ جنوبی کوریا کو ان سرفہرست سات ممالک میں شامل کرتا ہے، جنہوں نے گھریلو سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ کو اپنے گھریلو تیارہ کردہ خلائی جہاز کے ساتھ خلا کے مدار میں قائم کیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی پارٹی میں افراتفری کا ماحول، مزید 3 لیڈروں نے چھوڑا ساتھ

    یہ بھی پڑھیں:

    تین ہندوستانی امن فوجیوں کو اقوام متحدہ نے دیا اعزاز، روچیرا کمبوج نے حاصل کیے اُن کے میڈل

    صدر یون نے کہا کہ اس سے جنوبی کوریا کے خلائی سائنس ٹیکنالوجی اور اس کی جدید صنعت کو دیکھنے کے انداز میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ اس سے قبل بدھ کے روز جنوبی کوریا نے تکنیکی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے مقررہ وقت سے چند گھنٹے قبل لانچ کو منسوخ کر دیاتھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت لانچ پیڈ پر موجود ہیلیم ٹینکوں کو کنٹرول کرنے والے نظام میں مواصلاتی خرابیاں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات بھر کام کرنے کے بعد ان خرابیوں کو درست کیا گیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: