ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن گرفتار

جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محترمہ گوئن پر بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال کا الزام تھا

  • UNI
  • Last Updated: Mar 31, 2017 12:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن گرفتار
جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محترمہ گوئن پر بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال کا الزام تھا

سنگاپور:جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محترمہ گوئن پر بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال کا الزام تھا اور اسی وجہ سے انہیں صدر کے عہدے سے بھی برخاست کیا گیا تھا۔اس سے پہلے سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے، طاقت کا غلط استعمال اور خفیہ سرکاری معلومات لیک کرنے کے الزام میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔

محترمہ گوئن کو 20 دن کی حراست میں رکھا جا سکتا ہے جہاں ان سے ان پر لگے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ محترمہ گوئن کو گزشتہ ماہ صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اگر وہ ان معاملات میں قصوروار قرار دی جاتی ہیں، تو 10 سال سزا کا قانون ہے۔

First published: Mar 31, 2017 12:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading