دنیا کا سب سے بڑا راکٹ لانچ کے چند منٹ بعد ہی آسمان میں پھٹا، مشن ناکام، دیکھئے ویڈیو

دنیا کا سب سے بڑا راکٹ لانچ کے چند منٹ بعد ہی آسمان میں پھٹا، مشن ناکام، دیکھئے ویڈیو  (AFP)

دنیا کا سب سے بڑا راکٹ لانچ کے چند منٹ بعد ہی آسمان میں پھٹا، مشن ناکام، دیکھئے ویڈیو (AFP)

SpaceX Starship Mission Failed: اسپیس ایکس کی اسٹار شپ، اب تک کا سب سے طاقتور راکٹ، جمعرات (20 اپریل) کو چاند، مریخ اور اس سے آگے خلابازوں کو بھیجنے کیلئے بنائے گئے خلائی جہاز کی پہلی آزمائشی پرواز کے دوران ایک گرجدار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

  • Share this:
    نئی دہلی : اسپیس ایکس کی اسٹار شپ، اب تک کا سب سے طاقتور راکٹ، جمعرات (20 اپریل) کو چاند، مریخ اور اس سے آگے خلابازوں کو بھیجنے کیلئے بنائے گئے خلائی جہاز کی پہلی آزمائشی پرواز کے دوران ایک گرجدار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ اسٹار شپ کی لانچنگ ہندوستانی وقت کے مطابق 20 اپریل 2023 کو شام 7:00 بجے جبکہ سینٹرل ٹائم کے مطابق رات 8.33 بجے کے قریب ٹیکساس کے بوکا چیکا میں واقع نجی اسپیس ایکس اسپیس پورٹ، اسٹاربیس سے کامیابی کے ساتھ ہوئی ۔

    اسٹار شپ کیپسول کو اڑان کے تین منٹ کے پہلے مرحلے میں راکٹ بوسٹر سے الگ ہونے کیلئے طے کیا گیا تھا ، لیکن الگ نہیں ہوسکا اور راکٹ پھٹ گیا۔ مشن کی ناکامی کے بعد اسپیس ایکس نے ایک ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔


    اسپیس ایکس نے ٹویٹ کیا کہ جیسا کہ فلائٹ ٹیسٹ کافی پرجوش نہیں تھا، اسٹیج سیپریشن سے پہلے اسٹارشپ نے تیزی سے غیر مقررہ ڈس اسپیشن کا تجربہ کیا ۔ اسپیس ایکس نے مشن ناکام ہونے کے باوجود اس کو کامیاب قراردیا ۔ وہیں اسیپس ایکس کوالیٹی سسٹم انجینئر کیٹ ٹائس نے کہا کہ ہم نے ٹاور کو صاف کردیا ، جو ہماری واحد امید تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: آبادی کے معاملے میں ہندوستان سے ملی شکست کے بعد چین کا آیا ایسا ردعمل؟


    یہ بھی پڑھئے: دنیا کے سب سے امیر ترین شہر کا تاج اس شہر کے نام، رہتے ہیں 58 ارب پتی- تصاویر


    اسپیس ایکس نے ٹویٹ کیا کہ اس طرح کے ٹیسٹ کے ساتھ ہم جو سیکھتے ہیں، اس سے کامیابی ملتی ہے اور آج کا ٹیسٹ ہمیں اسٹار شپ کی معتبریت میں بہتری کرنے میں مدد کرے گا، کیونکہ اسپیس ایکس زندگی کو کثیر سیارہ بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔

    وہیں اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے لانچ سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی وارننگ جاری کی تھی اور افتتاحی آزمائشی پرواز سے پہلے توقعات کو کم کرنے کی بات کہی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: