ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان، حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں

میڈرڈ۔ اسپین میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک اعلان شدہ نتائج کے مطابق حکمراں کنزرویٹو پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 21, 2015 12:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسپین پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان، حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں
میڈرڈ۔ اسپین میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک اعلان شدہ نتائج کے مطابق حکمراں کنزرویٹو پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔

میڈرڈ۔ اسپین میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک اعلان شدہ نتائج کے مطابق حکمراں کنزرویٹو پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق اب تک 99 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے اور اس میں کنزرویٹو پارٹی کو 122 سیٹیں ملی ہیں۔ تاہم ، وہ اکثریت سے بہت کم ہیں۔ 350 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لئے 176 سيٹیں درکار ہیں۔


ان انتخابات میں اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی کو 91 سیٹیں جبکہ بائیں بازو کے نظریات والے نئے اتحاد کی پوڈیموس اور سيوڈاڈانوس کو بالترتیب 69 اور 40 نشستیں ملی ہیں۔ پوڈیموس پارٹی کے لیڈر نے انتخابات کے نتائج کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نتیجے سے ملک میں گزشتہ 40 سال سے چلی آ رہی دونوں جماعتوں کی کارکردگی مسترد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ " آج اسپین کے لئے تاریخی دن ہے۔ ہم ملک میں نئے سیاسی دور کا آغاز کر رہے ہیں"۔


سوشلسٹ پارٹی نے کہا کہ حکمراں پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملا ہے۔ ایسی حالت میں انہیں سب سے پہلے حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ پارٹی کے لیڈر پیڈرو سانچیز نے کہا کہ "جس سیاسی پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملا ہے اسے حکومت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس انتخاب میں اسپین کے عوام نے بائیں بازو کے حق میں ووٹ دیا ہے، لیكن پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہے"۔


دریں اثناء، 40 سیٹیں جیتنے والی سيوڈاڈانوس پارٹی کے مطابق حکومت کی تشکیل میں ا س کا اہم کردار ہوگا۔ پارٹی کے لیڈر ريویرا نے کہا کہ "ہم ایسی حکومت کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار نبھائیں گے جو کہ ہمارے اس ملک کو تبدیل کرنے کے قابل ہوگی"۔


First published: Dec 21, 2015 12:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading