ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین کی میریا لالاگنا رویو مس ورلڈ منتخب

بیجنگ۔ اسپین کی میریا لالاگنا رویونئی مس ورلڈ بن گئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 20, 2015 12:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسپین کی میریا لالاگنا رویو مس ورلڈ منتخب
بیجنگ۔ اسپین کی میریا لالاگنا رویونئی مس ورلڈ بن گئی ہیں۔

بیجنگ۔  اسپین کی میریا لالاگنا رویونئی مس ورلڈ بن گئی ہیں۔ خطاب کی مضبوط دعویدار ہندستان کی آدیتی آریہ سرفہرست 20 حسیناؤں میں بھی جگہ نہیں بنا پائیں۔ چین کے جنوبی شہر سانیا کے ایک جزیرہ ریزورٹ میں کل ہوئے مس ورلڈ 2015 مقابلہ میں دنیا بھر کی 114 حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔ گزشتہ سال کی مس ورلڈ جنوبی افریقہ کی رولینے اسٹراؤس نے رویو کے سر پر مس ورلڈ کا تاج پہنایا۔ اس مقابلہ میں روس کی صوفیہ نکی چک دوسرے اور انڈونیشیا کی ماریہ ہارفانتی تیسرے مقام پر رہیں۔ تیئس سالہ رویو بارسیلونا میں رہتی ہیں اور انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں۔ انکے پاس فارماکولوجی کی ڈگری ہے اور وہ نیوٹریشئن میں پوسٹ گریجویٹ کرنا چاہتی ہیں۔


رویو نے اپنے خطاب میں کہا ’میں باہری طور پر خوبصورت ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اندر سے خوبصورت نہیں ہوں۔ میں جتنی باہر سے خوبصورت ہوں، اتنا ہی من سے بھی‘۔ مقابلہ شروع ہونے سے پہلے مس انڈیا آدتیہ آریہ کو مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا تھا لیکن ایک بار پھر ہندستان کے ہاتھ مایوسی لگی۔ آدیتی سرفہرست 20 امیدواروں میں بھی جگہ حاصل نہیں کر پائیں۔


اس بار مس ورلڈ مقابلہ تنازعات میں گھرا رہا کیوں کہ چین نے انسانی حقوق کے مسائل پر اس کی برائی کرنے والی مس کناڈا اناستاسیا لن کو اس مقابلہ حسن میں شامل کرنے سے منع کردیا تھا۔

First published: Dec 20, 2015 12:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading