ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین میں حادثہ : پر فارمنس کے دوران پیٹ میں راکٹ لگنے سے ڈانسر کی موت

  • UNI
  • Last Updated: Sep 02, 2019 10:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسپین میں حادثہ : پر فارمنس کے دوران پیٹ میں راکٹ لگنے سے ڈانسر کی موت
اسپین میں ایک پاپ گلوکارہ اورڈانسراسٹیج پرفارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔(تصویر:نیویارک پوسٹ)۔

اسپین میں ایک پاپ گلوکارہ اورڈانسراسٹیج پرفارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ جواناسینزنامی رقاصہ اسپین میں اسٹیج پراپنے میوزیکل گروپ سپرہولی ووڈ آرکیسٹرا کے ساتھ پرفارم کررہی تھی، جبکہ اس موقع پر وہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جوانا اور ان کے 15 ساتھی اسٹیج پر موجود تھے جب زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا۔


اس موقع پر آتش بازی کے لئے استعمال ہونے والا ایک راکٹ گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا، جس کے باعث وہ شائقین کے سامنے پرفارمنس کے دوران ہی اسٹیج پر گر پڑیں۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ رات 2 بجے پیش آیا، جوانا کے اسٹیج پر گرتے ہی پرفارمنس روک کر اسٹیج کے پردے بند کردئیے گئے، جس کے بعد ہجوم میں موجود ایک ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


بعد میں جوانا کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ہجوم میں موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بہت تیز دھماکے کی آواز آنے کے بعد انہوں نے گلوکارہ کو اسٹیج پر گرتے دیکھا۔جبکہ ایک اور شخص نے بتایا کہ ’’دو راکٹ نظر آئے، ایک تو صحیح سمت میں گیا جبکہ دوسرا گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا‘‘۔

First published: Sep 02, 2019 10:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading