ڈرگس لے کر لڑکیوں کے ساتھ سیکس کرتے پکڑا گیا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو لیک

کبھی اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے زولسٹ بورکئی ایک سیکس اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں ۔

Oct 15, 2019 11:25 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 11:26 PM IST
ڈرگس لے کر لڑکیوں کے ساتھ سیکس کرتے پکڑا گیا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو لیک

ڈرگس لے کر لڑکیوں کے ساتھ سیکس کرتے پکڑا گیا یہ بڑا کھلاڑی ، ویڈیو لیک

کبھی اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے زولسٹ بورکئی ایک سیکس اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں ۔ زولسٹ بورکئی کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوا ہے ، جس میں وہ کئی لڑکیوں کے ساتھ ڈرگس لیتے نظر آرہے ہیں ۔ یہی نہیں وہ ویڈیو میں جسمانی تعلقات بھی قائم کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ ویڈیو کئی پورن سائٹس پر بھی اپ لوڈ ہوچکا ہے ۔ بتادیں کہ زولسٹ بورکئی نے 1988 میں سیول اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ زولسٹ بورکئی جمناسٹ تھے اور انہوں نے پامیل ہارس مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

بتادیں کہ بورکئی نہ صرف اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہنگری کے غیور خطہ کے میئر بھی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے میئر کا الیکشن جیتا تھا ۔ حالانکہ سیکس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انہوں نے ہنگری کی حکمراں پارٹی سے استعفی دیدیا ہے ، لیکن انہوں نے میئرعہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ۔

Loading...

زولسٹ بورکئی نے اپنی اس حرکت کیلئے عوامی طور پر معافی بھی مانگی ہے ۔ دو بچوں کے والد زولسٹ بورکئی نے اس کو ایک بڑی غلطی بتایا ہے ۔ بورکئی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیکس اسکینڈل کے ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے ، لیکن میں لڑکیوں کے ساتھ سیکس کرنے کی بات سے انکار نہیں کروں گا ۔

زولسٹ بورکئی کا یہ ویڈیو کس نے بنایا ہے ، یہ اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورکئی نے ایڈریاٹک میں ایک پرائیویٹ دورہ کے دوران یہ پارٹی کی تھی ۔

Loading...