سری لنکا سریل بلاسٹ : 35 غیر ملکی شہریوں کی موت ، مرنے والوں کی تعداد 215 تک پہنچی

بم دھماکہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزارت خارجہ نےہندوستانیوں کےلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیئے ہیں۔

Apr 21, 2019 11:59 AM IST | Updated on: Apr 21, 2019 08:36 PM IST
سری لنکا سریل بلاسٹ : 35 غیر ملکی شہریوں کی موت ، مرنے والوں کی تعداد 215 تک پہنچی

جائے واقعہ کی تصویر

سری لنکا کی راجدھانی کولمبوسمیت ملک کے کئی علاقوں میں عیسائیوں کے مقدس تیوہار ایسٹرکے دن دو چرچ اوردو ہوٹل کونشانہ بناتے ہوئے6 بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد 215 تک پہنچ گئی ہے ۔ ہلاک شدگان میں ہندوستان سمیت 35 غیر ملکی شہری بتائے جارہے ہیں ۔  وہیں سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دھماکوں میں  تقریباً 300 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے موجودہ حالات کے پیش نظرایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ ساتھ ہی عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا میں ہوئے ان سلسلہ واربم دھماکوں کے بعد آئندہ دو دن پیراورمنگل کوملک کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

Loading...

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وحشیانہ حادثہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان سری لنکا کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں کے لئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق پہلا دھماکہ صبح 8:45 پرہوا تھا، اس وقت ایسٹرکی عبادت کے لئے لوگ چرچ میں جمع ہورہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دھماکہ کولمبو پورٹ کے کوچی کڈے چرچ میں ہوا، وہیں دوسرا حملہ پتلم کے پاس سینٹ سبیسٹین چرچ کے اندرہوا۔ اس کے ساتھ ہی کولمبوواقع شانگری لا ہوٹل اورکنگسبری ہوٹل میں بھی بم دھماکے کی خبرہے۔  

لوگوں نے اس درمیان ٹوئٹرپرسینٹ اینتھنی چرچ کی تصویریں ڈالی ہیں، جس میں فرش پر ہر طرف ملبہ بکھرا ہوا ہے اورلوگ زخمیوں کی مدد میں مصروف نظرآرہے ہیں۔  

ہیلپ لائن نمبر

+94777903082, +9411242788, +94112422789, +94777902082, +94772234176

 

Loading...