உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں ایندھن کی کمی سے بگڑے حالات، پیر سے سرکاری اسکول اور آفس بند کرنے کا اعلان

    Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں ایندھن کی کمی سے بگڑے حالات، پیر سے سرکاری اسکول اور آفس بند کرنے کا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔

    Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں ایندھن کی کمی سے بگڑے حالات، پیر سے سرکاری اسکول اور آفس بند کرنے کا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔

    Sri Lanka Fuel Crisis: سری لنکا میں اقتصادی بحران کے درمیان ایندھن کی کمی سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ۔ ملک میں اگلے ہفتے سے پبلک سیکٹر کے دفاتر اور اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      کولمبو : سری لنکا میں اقتصادی بحران کے درمیان ایندھن کی کمی سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ۔ ملک میں اگلے ہفتے سے پبلک سیکٹر کے دفاتر اور اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سرکاری ملازمین بھی پیر سے آفس نہیں آئیں گے ۔ دراصل سرکار نے یہ بڑا فیصلہ ایندھن کی سنگین کمی کے پیش نظر کیا ہے ۔

      ایجنسی آف فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی وزارت تعلیم نے راجدھانی کولمبو کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کے ٹیچروں کو اگلے ہفتہ سے آن لائن کلاسیز شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ موجود ایندھن اسٹاک تیزی سے کم ہونے کی وجہ سے غیرملکی کرنسی حاصل کرنے کیلئے سری لنکا پر بڑا دباو ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی اپنےپڑوسی ملک کیلئے مدد، سری لنکاکوزندگی بچانےوالی دوائیوں کی فراہمی


      لیکن ایڈمنسٹریٹیو منسٹری نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے سبھی سرکاری مقامات اور لوکل کاونسل کو پیر سے آفس بند رکھنے کیلئے کہا ہے ، کیونکہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بھاری کمی ہے ۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی سپلائی میں بھاری کمی ، پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں کے استعمال کرنے میں پریشانی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ ہیلتھ سروس سے وابستہ ملازمین کو راحت دی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اس ملک میں کوئی بھی مسلم سفر حج پر نہیں جا سکے گا، جانئے کیا ہے وجہ


      بتادیں کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے برے اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے ۔ عالم یہ ہے کہ سرکار کے پاس ضروری چیزوں کو امپورٹ کرنے کیلئے پیسہ نہیں بچا ہے ۔ ملک بھر کے پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگ ایندھن کی سپلائی نہیں ہونے تک احتجاج کر رہے ہیں ۔

      اس کے علاوہ سری لنکا میں شہریوں کو بھاری بجلی کٹوتی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ سری لنکا میں اس وقت فارن ایکسچینج ، تیل ، خوردنی اشیا اور ضروری دواوں کی بھاری کمی ہے، جس کی وجہ سے معیشت بری طرح سے چوپٹ ہوگئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: