உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایکشن میں سری لنکا کی حکومت، سیکورٹی فورسیز نے آئی ایس کے 15 مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا

    سری لنکا میں ایسٹر کے دن 8 بم دھماکے ہوئے تھے۔

    سری لنکا میں ایسٹر کے دن 8 بم دھماکے ہوئے تھے۔

    فوج کے ترجمان سمت اٹاپٹو نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جب کلمنئی شہر میں ہندوق برداروں کے ٹھکانے میں گھسنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں۔

    • Share this:
      سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کی حکومت اب ایکشن میں آ گئی ہے۔ سری لنکا کی سیکورٹی فورسیز نے ملک کے مشرقی حصے میں اسلامک اسٹیٹ سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی اور تصادم میں تقریبا 15 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ سری لنکا کی پولیس نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کے 15 مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں میں تقریبا 300  سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

      فوج کے ترجمان سمت اٹاپٹو نے نیوز ایجنسی کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جب کلمنئی شہر میں ہندوق برداروں کے ٹھکانے میں گھسنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں۔

      ترجمان نے کہا، "جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں، تصادم کی زد میں آئے ایک شہری کی بھی موت ہو گئی‘‘۔

      یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سریل بلاسٹ : 35 غیر ملکی شہریوں کی موت ، مرنے والوں کی تعداد 215 تک پہنچی
      First published: