உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنکا کے PM مہندا راج پکشے کا استعفی، ملک بھر میں کرفیو، پرتشدد جھڑپ میں ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت

    سری لنکا کے PM مہندا راج پکشے کا استعفی، ملک بھر میں کرفیو، پرتشدد جھڑپ میں ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت ۔ فائل فوٹو ۔

    سری لنکا کے PM مہندا راج پکشے کا استعفی، ملک بھر میں کرفیو، پرتشدد جھڑپ میں ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت ۔ فائل فوٹو ۔

    سرکار حامی گروپوں کے ذریعہ صدر گوٹبایا راج پکشے کے دفتر کے باہر مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد راجدھانی کولمبو میں فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس حملے میں برسراقتدار پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت ہوگئی اور کم سے کم 78 لوگ زخمی ہوگئے ۔

    • Share this:
      کولمبو : سری لنکائی افسران کے ذریعہ پیر کو پورے ملک میں کرفیو لگائے جانے کے درمیان وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے استعفی دیدیا ہے ۔ سرکار حامی گروپوں کے ذریعہ صدر گوٹبایا راج پکشے کے دفتر کے باہر مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد راجدھانی کولمبو میں فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس حملے میں برسراقتدار پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت ہوگئی اور کم سے کم 78 لوگ زخمی ہوگئے ۔

      پیر کو ان خبروں کے بعد پرتشدد واقعات پیش آئے کہ مہندا راج پکشے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دینے کی پیش کش کرسکتے ہیں ، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی اور صدر گوٹبایا راج پکشے کی قیادت والی سرکار پر ملک میں جاری بھیانک اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے عبوری انتظامیہ بنانے کا دباو ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بلڈوزر مہم کے خلاف سڑکوں پر اترے Shaheen Bagh کے لوگ، حراست میں لئے گئے مظاہرین: جانئے سب


      ایک پولیس ترجمان نے مقامی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ اگلے نوٹس تک فوری اثر سے پورے سری لنکا میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں تعاون کیلئے فوج کو مظاہرہ کی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرناٹک:'Loudspeaker پر اذان' پر تنازعہ، حکومت نے صوتی آلودگی کیخلاف کارروائی کا دیا انتباہ


      سال 1948 میں برطانیہ سے آزادی ملنے کے بعد سری لنکا اب تک کے سب سے بدترین اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ۔ یہ بحران اہم طور پر زر مبادلہ کمی کی وجہ سے پیدا ہوا ، جس کا مطلب ہے کہ ملک غذائی اشیا اور ایندھن کے امپورٹس کیلئے ادائیگی نہیں کرپارہا ہے ۔

      نو اپریل کو سری لنکا میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر ہیں ، کیونکہ سرکار کے پاس امپورٹس کے لئے پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔ ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ مہندا راج پکشے اپنی ہی پارٹی ایس ایل پی پی کے اندر سے استعفی دینے کیلئے دباو کا سامنا کررہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: