غزہ جنگ کے بعدتقریباً2 لاکھ فلسطینیوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے: ڈبلیوایچ او
تباہی اور جنگ بندی کے بعد غزہ میں امداد پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔(تصویر:اے پی)
ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحرمتوسط ریجن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے نے ان فلسطینیوں کی طبی معاونت کے لیے اپنی کاوششیں تیز کردی ہیں۔بیان کے مطابق غزہ میں 77ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانات تباہ ہونے سے بے گھر ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردارکیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ماہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مسلح تنازع کے بعد قریباً دو لاکھ فلسطینیوں کو مختلف النوع طبّی امداد کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحرمتوسط ریجن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے نے ان فلسطینیوں کی طبی معاونت کے لیے اپنی کاوششیں تیز کردی ہیں۔بیان کے مطابق غزہ میں 77ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانات تباہ ہونے سے بے گھر ہوگئے ہیں۔اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 30 مراکز صحت مکمل یاجزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔
— WHO in occupied Palestinian territory (@WHOoPt) May 31, 2021
ڈبلیو ایچ او کے عہدہ دار ریک پیپرکورن کا کہنا ہے کہ ’’صورت حال بہت ناگفتہ بہ ہے،ڈبلیوایچ او کواس پر سخت تشویش لاحق ہے۔غزہ میں بلاتعطل ضروری امدادی اشیاء پہنچائی جانی چاہییں اور جس کسی مریض کو بھی غزہ سے باہر لے جانے کی ضرورت پڑے،اس کی اجازت دی جائے۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’ فلسطینیوں کی زندگیاں زبوں حالی سے دوچار ہیں۔تنازع سے متاثرہ بہت سے افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے اور انھیں کووِڈ-19 سمیت صحت کے مختلف خطرات کا سامنا ہے۔
— WHO in occupied Palestinian territory (@WHOoPt) June 2, 2021
واضح رہے کہ اپریل میں بعض حملوں کے بعد، مئی 2021 میں تشدد کا آغاز مقبوضہ بیت المقدس سے ہوا جو یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے یکساں مقدس مقام ہے۔ یادرہے مصر کے توسط سے اسرائیل ور فلسطینی گروپوں کے بیچ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے نفاذ کا آغاز 21 مئی کی درمیانی شب 2 بجے سے ہوا۔ یہ فائر بندی 11 روز تک جاری رہنے والی عسکری جارحیت کے بعد سامنے آئی جو 2014ء کی جنگ کے بعد اب تک کی شدید ترین لڑائی قرار دی جا رہی ہے۔ اس دوران میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوئیں جن میں اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔