உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایتھوپیا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 50سے زائد افراد ہلاک

    تصویر: رائٹر

    تصویر: رائٹر

    عدیس ابابا۔ ایتھوپیا کے اورومیو علاقے میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے کئی لوگوں کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      عدیس ابابا۔  ایتھوپیا کے اورومیو علاقے میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے کئی لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایتھوپیائی دارالحکومت عدیس ابابا سے 42کلومیٹر دور بیشوفتو میں مذہبی تقریب میں ہزاروں افراد یکجا ہوئے تھے۔ وزیر اعظم ہالہ مریم ڈیسالن نے اورومیو علاقہ میں ہوئے بھگدڑ کے اس واقعہ کے لئے مظاہرین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس بھگدڑ میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔


      انہوں نے ان رپورٹوں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایک مذہبی تقریب کے دوران جمع ہوئے لاکھوں لوگوں پر سیکورٹی فورسیز نے فائرنگ کی۔ دوسر ی طرف اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 150افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے ارومیا اورامہارا صوبہ کے لوگ مسلسل یہ شکایت کرتے رہے ہیں کہ انہیں سیاسی اور اقتصادی سطح پر الگ تھلگ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے گذشہ چند ماہ میں حکومت او رمظاہرین کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

      First published: