உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیاچین کی طرزپرپاکستان میں بھیCryptocurrencyپرپابندی عائدکرنےکی تیاری،سینٹرل بینک کی سفارش

    پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کی تیاری۔

    پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کی تیاری۔

    اس فراڈ کے معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جانچ کے لئے بینک کے ڈپٹی گورنر کے تحت ایک کمیٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کمیٹی میں وزارت مالیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے رکن شامل ہیں۔

    • Share this:
      اسلام آباد: Cryptocurrency Ban News: پاکستان اپنے دوست چین کی راستے پر ااگے بڑھتے ہوئے کرپٹو کرنسی پر بین (Paksitan to ban Cryptocurrency) لگانے کے بارے میں غور کررہا ہے۔ پاکستان کے سینٹرل بینک (State Bank of Pakistan) کی کمیٹی نے ملک میں کرپٹو کرنسی اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں پر پوری طرح سے پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عدالت کے دس کروڑ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی فراڈ کو لے کر جانچ کے حکم کے بعد کمیٹی نے یہ سفارش کی ہے۔ پچھلے دنوں پاکستان کے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے کرپٹو ایکسچینج Binance کو نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ نوٹس 100 ملین ڈالر کے کرپٹ کرنسی اسکیم کو لے کر تھا۔ یوزرس نے شکایت کی تھی کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے اُن کے فنڈ کو تھرڈ پارٹی والیٹ میں ٹرانسفر کردیا ہے۔ یہ اسکیم قریب 740 کروڑ روپے کا ہے۔

      اس فراڈ کے معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جانچ کے لئے بینک کے ڈپٹی گورنر کے تحت ایک کمیٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کمیٹی میں وزارت مالیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے رکن شامل ہیں۔

      کرپٹو ایکسچینجوں پر جرمانے کی بھی تجویز
      انگریزی اخبار دا نیوز انٹرنیشنل کے مطابق عدالت نے کمیٹی سے پاکستانی قانون کے تحت کسی بھی طرح کی کرپٹو کرنسی کی اجازت دینے یا نہیں دینے کو لے کر رائے مانگی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ملک میں سبھی کرپٹو کرنسی اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں پر پوری طرح سے پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ State bank of Pakistan نے ملک میں چل رہی کرپٹو ایکسچینجوں پر جرمانہ لگانے کی بھی تجویز دی ہے۔

      ریگولیٹ کرنے کو دے کر دیا تھا حکم
      اس سے پہلے 20 اکتوبر 2021 کو سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ کو کہا تھا کہ وہ تین مہینے کے اندر کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرے۔ عدالت نے حکومت کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ فائنانس سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ یہ کمیٹی ڈیجیٹل کرنسی کے لیگل اسٹیٹس کے بارے میں فیصلہ لے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: