ہوم » نیوز » عالمی منظر

Stay Strong India:ہندوستان میں کووڈ۔19کاقہر، متحدہ عرب امارات نےدیا انوکھا پیغام

دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ (Burj Khalifa) اور ابو ظہبی میں ایڈنوک ہیڈ کوارٹرز (Adnoc headquarters) میں اتوار کی رات ہندوستانی پرچم کے ساتھ ساتھ ’’Stay Strong India’’ کا پیغام دیا گیا۔

  • Share this:
Stay Strong India:ہندوستان میں کووڈ۔19کاقہر، متحدہ عرب امارات نےدیا انوکھا پیغام
برج خلیفہ کوکیاگیا روشن (تصویر:ٹویٹر، ہندوستانی سفارت خانہ دوبئی)

ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے بڑے پیمانے پر اضافے کے دوران متحدہ عرب امارات (UAE) نے بھی ہندوستان، ہندوستانی عوام اور کورونا کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ (Burj Khalifa) اور ابو ظہبی میں ایڈنوک ہیڈ کوارٹرز (Adnoc headquarters) میں اتوار کی رات ہندوستانی پرچم کے ساتھ ساتھ ’’Stay Strong India’’ کا پیغام دیا گیا۔



متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفارتخانہ (Embassy of India in the UAE) نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ پوسٹ کیا۔ اس میں بتایا گیا کہ ’’جب ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف بھیانک جنگ لڑ رہا ہے تو اس کا دوست متحدہ عرب امارات اپنی نیک خواہشات کا اظہار کررہا ہے۔ دبئی میں برج خلیفہ پر اپنی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ترنگا کا اہتمام کیا گیا‘‘۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر پیون کپور (Pavan Kapoor) نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ہندوستان مشکل وقت میں اپنے قریبی دوست متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت کی تعریف کرتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ہندوستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ صرف ایک ہی دن میں 3.49 لاکھ تازہ انفیکشن کے کیس درج کیے گئے ہیں۔ جس سے کل تعداد 1.69 کروڑ ہوگیا۔ جبکہ کووڈ۔19 کی وجہ سے 2,767 افراد ہلاک ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اتوار سے 10 دن کے لئے ہندوستان جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق روانگی کی پروازیں چلتی رہیں گی اور یہ پابندی متحدہ عرب امارات کے شہریوں، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز اور سرکاری وفود تک نہیں بڑھے گی۔کئی دوسرے ممالک جنہوں نے ہندوستان جانے اور وہاں سے آنے پر پابندی عائد کی ہے ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، عمان اور پاکستان شامل ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 26, 2021 09:29 AM IST