உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: بیچ پر بکنی پہن کر لیٹی تھی 21 سالہ لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گیا ہوش!

    OMG: بیچ پر بکنی پہن کر آرام کررہی تھی 21 سالہ لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گیا ہوش! تصویر : Instagram/@rubydow

    OMG: بیچ پر بکنی پہن کر آرام کررہی تھی 21 سالہ لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ اڑ گیا ہوش! تصویر : Instagram/@rubydow

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی چونکا دینے والی خبریں آتی رہتی ہیں جو ہر کسی کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان دنوں آسٹریلیا (Australian woman spotted pervert on beach) کی ایک خبر نے سبھی کو دنگ کر دیا۔

    • Share this:
      سوشل میڈیا پر اکثر ایسی چونکا دینے والی خبریں آتی رہتی ہیں جو ہر کسی کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان دنوں آسٹریلیا  (Australian woman spotted pervert on beach) کی ایک خبر نے سبھی کو دنگ کر دیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ جب وہ بیچ پر بکنی (Stranger filmed Bikini wearing woman on beach) پہن کر سو رہی تھی تو دور کھڑا نامعلوم شخص عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگا ۔ خاتون نے جب اس سے سوال کیا تو اسے ایسی بات معلوم ہوئی کہ اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی ۔

      دی مرر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی 21 سالہ روبی ڈو (Ruby Dow) نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ وہ گولڈ کوسٹ بیچ پر وقت گزارنے گئی تھی ۔ بکنی میں وہ دھوپ میں آرام کرنے کے لئے ساحل سمندر پر لیٹی ہوئی تھی کہ اس کی نظر دور کھڑے ایک شخص پر پڑی ۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن  (Melbourne, Australia)  کی رہنے والی روبی نے بتایا کہ وہ شخص اپنا فون نکال کر سمندر (Stranger Secretly Clicked Woman’s Photo on Beach) کی تصویر لے رہا تھا ،  لیکن اس کی تصویر لینے کا طریقہ کچھ عجیب تھا ۔

      تصویر : Tiktok
      تصویر : Tiktok


      روبی نے بتایا کہ وہ چند ہی لمحوں میں سمجھ گئی کہ وہ شخص سمندر کی تصویر لینے کے بہانے روبی کی تصویر لے رہا ہے ۔ وہ تقریباً 10 منٹ تک ایسا ہی کرتا رہا ۔ روبی نے فوراً اپنا فون نکالا اور اس شخص کا ویڈیو بنانے لگی ۔ جیسے ہی اس نے غور کیا تو وہ چونک گیا ۔ روبی نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی ، لیکن چونکہ وہ بیچ پر اکیلی تھی اور مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا ، تو اس نے ایسا کرنا ہی درست سمجھا ۔

      تصویر : Tiktok
      تصویر : Tiktok


      ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرکے روبی نے دوسری خواتین کو خبردار کیا جو اکیلے بیچ پر جاتی ہیں ۔ اس نے کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے سے ان کا مقصد دوسری خواتین کو بتانا ہے کہ انہیں اپنی حفاظت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ، خاص طور پر بیچ پر جاتے وقت ۔ ویڈیو پر لوگوں نے نہ صرف اس شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ، بلکہ روبی کے دماغ کی تعریف بھی کی ۔ ایک خاتون نے بتایا کہ کچھ دنون پہلے جب وہ بیچ پر گئی تھی تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: