உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Exclusive: یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شخص نے کیا یہ ’بڑا کام‘ ! آپ جان کر ہوں گے حیران

    ہندوستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ  پینتھر اور جیگوار کو ہندوستان منتقل کرنے میں مدد کرے۔

    ہندوستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ پینتھر اور جیگوار کو ہندوستان منتقل کرنے میں مدد کرے۔

    جب ہندوستانی حکومت نے پاٹل کو دوسرے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ یوکرین سے نکالنا چاہا تو اس نے اپنی بلیوں کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور ہندوستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے پینتھر اور جیگوار کو ہندوستان منتقل کرنے میں مدد کرے۔

    • Share this:
      آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک ہندوستانی شہری جو یوکرین کے ڈونباس علاقے میں پھنسا ہوا ہے، اپنی پالتو بلیوں کے لیے ایک بم شیلٹر اور ایک دیوار بنا رہا ہے۔ اس کے پاس ایک 22 ماہ کی جیگوار اور ایک نو ماہ کا پینتھر ہے۔ جس کی حفاظت کے لیے وہ ایسا کررہے ہیں۔

      ڈاکٹر گری کمار پاٹل (Dr Giri Kumar Patil) جیگوار کمار کے نام سے مشہور ہیں۔ ڈونباس کے علاقے سے نکلنے کے لیے بے چین ہیں، جو روسی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ اسسٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن نے دیوار بنانے کے لیے اپنی تمام جائیدادیں اور گاڑی بیچ دی ہے، کیونکہ اس کی بڑی بلیوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔

      نیوز 18 سے خصوصی بات کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ وہ ایک نگران مقرر کرنے اور پناہ گاہ کے تیار ہونے کے بعد ہندوستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں بم شیلٹر کے ساتھ ایک دیوار بنا رہا ہوں جو تقریباً 200 میٹر لمبا ہے۔ میں نے تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا کیونکہ یہاں کے چڑیا گھر بڑی بلیوں کو نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ ایک بار پناہ گاہ کے تیار ہونے کے بعد، مجھے انسانی راہداری کے کھلنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میسور چڑیا گھر بلیوں کو لینے کے لیے تیار ہے۔

      مزید پڑھیں: World Boxing Championship: نکہت زرین ورلڈ چیمپئن بن کر میری کام کی کلب میں ہوئیں شامل، کبھی ٹرائل کو لے کر لیجنڈ سے ہوا تھا تنازع

      جب ہندوستانی حکومت نے پاٹل کو دوسرے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ یوکرین سے نکالنا چاہا تو اس نے اپنی بلیوں کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور ہندوستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے پینتھر اور جیگوار کو ہندوستان منتقل کرنے میں مدد کرے۔

      مزید پڑھیں: Nikhat Zareen: نکھت زرین ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں، برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا کو دی شکست

      اس کے بعد سنٹرل زو اتھارٹی نے ہندوستان کے مختلف چڑیا گھروں سے رابطہ کیا تاکہ بلیوں کے لیے ممکنہ نیا گھر فراہم کیا جا سکے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: