کاٹھمنڈو۔ نیپال کے سابق وزیر اعظم سشیل کوئرالا کی آج کامل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کی گئیں۔ دل کا دورہ پڑنے سے کل ان کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ باغمتی ندی کے کنارے پر واقع پشوپتی اريگھاٹ شمشان میں ہندو طریقہ کے مطابق مسٹر کوئرالہ کی آخری رسوم ادا کی گئيں۔ ان کے بھتیجے اتل کوئرالا اور سدھانشو نے مشترکہ طور پر ان کی میت کو آگ دی۔
اس سے پہلے ہزاروں لوگ ان کی آخری رسوم میں شامل ہوئے۔ ان کا جسد خاکی سوسن کے پھولوں سے سجے ایک ٹرک پر رکھا گیا تھا جس کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پھول اور ان کی تصویر والے اشتہار وغیرہ کے ساتھ چل رہے تھے۔
مسٹر کوئرالا کا کل دیر رات کاٹھمنڈو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ انہوں نے پیر کی رات 12 بج کر 50 منٹ پر آخری سانس لی۔ ان کے انتقال پر نیپال میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔