ہوم » نیوز » عالمی منظر

Suez Canal Logjam: سوئز نہر میں پھنسا ہوا دیوہیکل بحری جہاز ہٹایا گیا ، جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع

جہاز کا نام ایم وی ایور گیون ہے ، جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا ۔ گزشتہ ہفتے سوئز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔

  • Share this:
Suez Canal Logjam: سوئز نہر میں پھنسا ہوا دیوہیکل بحری جہاز ہٹایا گیا ، جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع
Suez Canal Logjam: سوئز نہر میں پھنسا ہوا دیوہیکل بحری جہاز ہٹایا گیا ، جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع

مصر کی سوئز نہر میں تقریباً ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے مال بردار جہاز کو ہٹا دیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی اس نہر میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ مصر ی صدر کے صلاح کار نے یہ اطلاع دی ہے ۔ جہاز کا نام ایم وی ایور گیون ہے ، جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا ۔ گزشتہ ہفتے سوئز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔ اب راستہ کھلنے سے یہ جہاز یہاں سے گزر سکیں گے۔


ایم وی گیون جہاز دنیا کا سب سے بڑا مال بردار جہاز ہے۔ یہ چین سے نیدر لینڈ کے پورٹ روٹیرڈم جا رہا تھا۔ راستے میں سوئز نہر میں جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا۔ اسی سبب نہر کا راستہ بلاک ہو گیا ۔ مصر کے افسران نے بتایا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا تھا۔


کاروبار کےنقطۂ نظر سے سوئز نہر بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس نہر کو کاروبار کے لئے 1869 میں کھولا گیا تھا ۔ یہ نہر ایشیا کو یورپ سے اور یورپ کو ایشیا سے جوڑتی ہے ۔ پوری دنیا میں تیل کا جتنا کاروبار ہوتا ہے، اس کا سات فیصد اسی نہر کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے ۔ وہیں عالمی بازار کا 10 فیصد کاروبار سوئز نہر ہی ہوتا ہے ۔


بتادیں سوئز نہر اتھاریٹی کے سربراہ جنرل اوسامہ رابعی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جانچ جاری ہے ، لیکن انہوں نے انسانی یا تکنیکی خرابی کے اندیشہ سے انکار نہیں کیا تھا ۔ حالانکہ برن ہارڈ شپ مینجمنٹ نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں کسی آلہ میں گڑبڑی یا انجن کا ناکام ہونا بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے ۔

رابعی نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نہر کے ساحل پر جمے کیچڑ کو صاف کرنے سے جہاز کو اس کے اندر کا مال ہٹائے بغیر نکالا جاسکے گا ، لیکن انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہم مشکل حالات میں ہیں ۔ یہ ناخوشگوار واقعہ ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 30, 2021 12:34 PM IST