ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیمرون خودکش حملہ: مرنے والوں کی تعداد 24تک پہنچی

یاونڈ۔ شمالی کیمرون کے میمے بازار میں دو خودکش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 112 دیگر زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2016 11:34 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیمرون خودکش حملہ: مرنے والوں کی تعداد 24تک پہنچی
علامتی تصویر

یاونڈ۔  شمالی کیمرون کے میمے بازار میں دو خودکش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 112 دیگر زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ میمے کے آس پاس کے علاقوں میں حملے ہوتے رہے ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے جب دہشت گردوں نے میمے شہر کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا ہے۔


ایک دیگر فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کو دو لڑکیوں نے انجام دیا ہے، دونوں خودکش حملہ آوروں نے مارکیٹ میں خود کو اڑا لیا۔ اس علاقے میں لڑکیوں اور نوجوان خواتین نے پہلے بھی اس طرح کے خود کش حملے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں لڑکیوں کو اس بات کا فائدہ ملا کہ یہ خواتین کا بازار تھا اور وہ یہاں کھانا پکانے کے برتن میں دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ دکانداروں کی طرح پہنچیں تھیں۔ بازار میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس حملے کے پیچھے نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ دراصل بوکوحرام پڑوسی ممالک چاڈ، نائجر اور کیمرون میں خود کش حملے کرتا رہتا ہے۔


کیمرون میں بوکوحرام کے حملوں میں اب تک 1000 افراد مارے گئے ہیں۔ گزشتہ چھ برسوں کے دوران بوکو حرام نے تقریباََ 15 ہزار لوگوں کا قتل کیا ہے اور تقریبا 20 لاکھ لوگ تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ نائیجیریا، چاڈ نائیجر، کیمرون اور بینن نے بوکو حرام سے نپٹنے کے لئے 8700 فوجیوں کی مشترکہ فوج بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ بھی مشترکہ فوج کے ساتھ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرتا ہے اور دوسرے طریقے سے مدد مہیا کراتا ہے۔

First published: Feb 20, 2016 11:30 AM IST