ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی نائجیریا میں خودکش حملہ، 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ۔ شمالی نائیجیریا کے میڈو گوری کے ایک سبزی بازار میں کل خود کش حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 10, 2016 11:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی نائجیریا میں خودکش حملہ، 45 افراد ہلاک
فائل فوٹو

جوہانسبرگ۔ شمالی نائیجیریا کے میڈو گوری کے ایک سبزی بازار میں کل خود کش حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فوج کے ایک ترجمان نے دی۔ دونوں خودکش حملہ آور اسکولی طالبات تھیں۔ جس مقام پر حملہ کیا گیا اس کے نزدیک کا علاقہ بوکو حرام کے اثرات والا ہے۔ اڈمانا ریاست کی ہنگامی انتظام ایجنسی کے افسر نے مرنے والوں کی تعداد 45 اور زخمیوں کی 30 بتائی ہے۔


میڈوگوری پر جہاں کل اسکولی لڑکیوں نے حملہ کیا ہے وہاں نائیجیریا کی فوج نے 2015 میں بوکو حرام سے لڑائی کے بعد قبضہ کیا تھا۔ حملے کے وقت بازار میں چائے پینےگئے ایک ڈرائیور نے بتایا کہ کل صبح سبزی بازارکے پاس دو دھماکے ہوئے۔ دھماکے سے متعدد افرادزخمی ہو گئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال لے جایا گیا۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے نہیں لی ہے۔

First published: Dec 10, 2016 11:35 PM IST