ہوم » نیوز » عالمی منظر

جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے نزدیک خود کش حملہ ، تاہم تمام ملازمین محفوظ

جلال آباد: افغانستان کے جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے نزدیک خود کش حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ ہندوستانی سفارت خانے سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر ہی ہوا۔ افغانستان کے جلال آباد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے پاس دو بم دھماکے ہونے کے ساتھ وہاں گولیوں کی آواز بھی سنائی دی۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 02, 2016 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے نزدیک خود کش حملہ ، تاہم تمام ملازمین محفوظ
جلال آباد: افغانستان کے جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے نزدیک خود کش حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ ہندوستانی سفارت خانے سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر ہی ہوا۔ افغانستان کے جلال آباد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے پاس دو بم دھماکے ہونے کے ساتھ وہاں گولیوں کی آواز بھی سنائی دی۔

جلال آباد: افغانستان کے جلال آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے نزدیک خود کش حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ ہندوستانی سفارت خانے سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر ہی ہوا۔ افغانستان کے جلال آباد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے پاس دو بم دھماکے ہونے کے ساتھ وہاں گولیوں کی آواز بھی سنائی دی۔

دھماکے کے بعد وہاں تعینات آئی ٹی بی پی اور افغان سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی بھی خبریں ہیں۔ مقامی عینی شاہدین کے مطابق تجارتی سفارت خانے کے باہر دھماکے کی آواز ہونے کی خبر بھی ہے۔ بم دھماکوں کی وجہ سے آس پاس کی عمارت میں لگی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی وجہ سے کم از کم آٹھ کاریں تباہ ہو گئیں۔

تاہم وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانے کے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک دستی بم قونصل خانے کے احاطے میں بھی پھینکا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے جنوری میں بھی جلال آباد میں پاکستان کے سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا ، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے اور سات افغان سیکورٹی شہید ہوئے تھے۔

First published: Mar 02, 2016 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading