افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نزدیک ایک خودکش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ترجمان واحد مجروح نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے سیاسی اور فوجی رہنما احمد شاہ مسعود کی برسی کے موقع پر جلوس کے دوران یہ دھماکہ کیا۔ موقع سے سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مسعود 1979 سے 1989 تک افغانستان میں سوویت جنگ کے دوران سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے اہم شخص تھے۔ اس سے پہلے پولیس نے ایک خود کش حملہ آور کو اس وقت گولی مار دی جب وہ خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کررہا تھا۔
شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے کابل میں ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ آئی ایس خبررساں ایجنسی اماك نے یہ اطلاع دی۔ آئی ایس نے اگرچہ اپنے دعوے کی سچائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔