ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خود کش بم دھماکہ، 13 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی

حکومت کے ترجمان کے مطابق کامہ ضلع میں پارلیمانی امیدوارعبدالناصرمحمد کی ایک انتخابی ریلی میں خود کو دھماکہ سے اڑادیا۔

  • Share this:
افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خود کش بم دھماکہ،  13 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی
علامتی تصویر

جلال آباد: مشرقی افغانستان میں منگل کو ایک انتخابی ریلی میں ہوئے خودکش بم دھماکہ میں کم ازکم 13 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 30 سے زائدافراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ نانگرہارصوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ خود کش حملہ آورنے کامہ ضلع میں پارلیمانی امیدوارعبدالناصرمحمد کی ایک انتخابی ریلی میں خود کو دھماکہ سے اڑادیا۔


واضح رہے کہ افغانستان میں آئندہ 20 اکتوبر کو انتخابات ہونے والے ہیں اور پارلیمانی انتخابات کے لئے مہم زوروں پر ہے ۔


مقامی نیوز ایجنسی "ٹولو نیوز" کے مطابق ایک مقامی افسر نے بتایا ہے کہ کاما ضلع کے امیدوار ناصرمحمد کی ریلی میں یہ دھماکہ ہوا، جب وہ اپنے حلقے میں لوگوں کو خطاب کررہے تھے۔




حملے میں زخمی لوگوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:         نائن الیون حملہ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنٹ کا سنسنی خیز دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:           پاکستانی وزیرخارجہ قریشی اور افغان صدر غنی کے درمیان دو طرفہ ملاقات

یہ بھی پڑھیں:    امریکہ عوام کو افغانستان سے متعلق سچ بتانا نہیں چاہتا: نیو یارک ٹائمزکی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف
First published: Oct 02, 2018 05:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading