உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ کے قریب خود کش دھماکہ ، 14 افراد کی موت ، 45 دیگر زخمی

    علامتی تصویر

    افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ سے کچھ دوری پر ہوئے ایک خود کش بم دھماکہ میں 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ سے کچھ دوری پر ہوئے ایک خود کش بم دھماکہ میں 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حملہ میں 45 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیز فائر کے بعد دو دنوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک یہ دھماکہ ہوا ۔ ہندوستانی قونصل خانہ جائے حادثہ سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے۔
      ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوغیانی نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی کارروائی جاری ہے اور تاحال کسی انتہا پسند جماعت نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
      خیال رہے کہ افغانستان حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان نے بھی عید کے 3 روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور عید کے اجتماع میں افغان فورسز سے گلے بھی ملے تھے۔
      First published: