ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان کے گیسٹ ہاؤس میں خود کش ٹرک بم دھماکے میں 21  لوگوں کی موت،  90 دیگر افراد زخمی

افغانستان (Afghanistan) میں گیسٹ ہاؤس میں ایک خودکش ٹرک بم دھماکے میں 21 لوگ مارے گئے اور 90 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
افغانستان کے گیسٹ ہاؤس میں خود کش ٹرک بم دھماکے میں 21  لوگوں کی موت،  90 دیگر افراد زخمی
افغانستان (Afghanistan) میں گیسٹ ہاؤس میں ایک خودکش ٹرک بم دھماکے میں 21 لوگ مارے گئے اور 90 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان (Afghanistan) میں گیسٹ ہاؤس میں ایک خودکش ٹرک بم دھماکے میں 21 لوگ مارے گئے اور 90 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ملک کے لوگار صوبہ کی راجدھانی پُل عالم میں جمعے کی دیر رات ہوئے اس حملے میں کسی نے فورا ذمے داری نہیں لی ہے۔ اس بارے میں بی ابھی کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ گیسٹ ہاؤس (Guest House) کو نشانہ کیوں بنایا گیا۔ افغانستان میں سرکار کے ذریعے گیسٹ ہاؤس (Guest House) میں رہنے کی مفت سہولت دی جاتی ہے اور یہ سہولت عام طور پر غریبوں، مسافروں اور طلبا کو دی جاتی ہے۔


وزارت داخلہ نے اس حملے کے طالبان کو ذمے دار ٹھہرایا ہے لیکن اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ یہ حملہ اس آفیشیل تاریخ سے ایک دن پہلے ہوا ہے جب افغانستان سے امریکہ اور ناٹو بلوں کی وااپسی کا عمل شروع ہونا ہے۔ طالبان نے ایک مئی تک سبھی امریکی فورسز forcesکی واپسی کی مانگ کی ہے۔ اس نے واپس جانے والی forces کی سکیورٹی کی کوئی گارنٹی نہیں دی ہے۔ لوگار صوبہ میں امریکی یا ناٹو بل تعینات نہیں ہیں۔


لوگار صوبے کونسل کے سربراہ استانکجوئی نے بتایا کہ حملے کے وقت ایک گروپ وہاں ٹھہرا ہوا تھا اور کچھ کمروں میں دور دراز ضلعوں سے یونورسٹی کے داخلہ امتحان ینے آئے والے طلباء رکے ہوئے تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا کہ حملے کی جانچ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں گیسٹ ہاؤس کی چھت ڈھہہ گئی اور ملبے میں لاشوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 04, 2021 02:39 PM IST