اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلطان الجابر Cop28 کے نئے صدر مقرر، رواں سال موسمیاتی تبدیلی کانفرنس دبئی میں ہوگی منعقد

    Cop28 دبئی میں 4 سے 6 نومبر کے درمیان ہوگا۔

    Cop28 دبئی میں 4 سے 6 نومبر کے درمیان ہوگا۔

    ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے چیف ایگزیکٹو سلطان احمد الجابر (Sultan Ahmed al-Jaber) کے نام کا اعلان جمعرات کو عالمی سربراہی اجلاس کے سربراہ کے طور پر کیا گیا۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • UAE
    • Share this:
      متحدہ عرب امارات (UAE) کی قومی تیل کمپنی کے سربراہ Cop28 کے نئے صدر ہیں۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اس سال کے آخر میں دبئی میں منعقد ہونے والی ہے۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے چیف ایگزیکٹو سلطان احمد الجابر (Sultan Ahmed al-Jaber) کے نام کا اعلان جمعرات کو عالمی سربراہی اجلاس کے سربراہ کے طور پر کیا گیا۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

      جابر نے کہا کہ یہ موسمیاتی تبدیلوں کے ضمن میں نازک سال ہو گا۔ متحدہ عرب امارات ذمہ داری کے احساس اور اعلیٰ ترین ممکنہ خواہش کے ساتھ Cop28 کا انعقاد عمل میں لائے گا۔ Cop28 دبئی میں 4 سے 6 نومبر کے درمیان ہوگا۔ جابر کی تقرری کی ماحولیاتی کارکنوں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

      ایک ناقد نے کہا کہ جیواشم ایندھن موسمیاتی بحران کی بنیادی وجہ ہیں۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او کے طور پر ان کا عہدہ مفادات کے سنگین تصادم کو جنم دیتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو اے ای میں پیدا اور پرورش پانے والے جابر نے اپنی اعلیٰ تعلیم امریکہ اور برطانیہ میں مکمل کی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      جابر نے اپنا پیشہ ورانہ کیریئر ADNOC میں انجینئر کے طور پر شروع کیا، ابوظہبی کے خودمختار دولت فنڈ مبادلہ جانے سے پہلے انھوں نے اس کے توانائی کے پلیٹ فارم کی سربراہی کی۔ سال 2006 میں انھوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ملکیت میں قابل تجدید توانائی کی کمپنی Masdar کی بنیاد رکھی۔

      جابر نے کوونٹری یونیورسٹی میں بزنس اور اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے سے پہلے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: