اوبامہ نے سپر کمپیوٹر تیار کرنے کا حکم دیا

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک ایسے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیا ہے جس میں 2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Jul 31, 2015 03:34 PM IST | Updated on: Jul 31, 2015 03:37 PM IST
اوبامہ نے سپر کمپیوٹر تیار کرنے کا حکم دیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک ایسے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیا ہے جس میں  2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  اس وقت دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر چین کے پاس  ہے  ۔ امریکہ میں تیار کیا جانے والا  یہ  کمپیوٹر چین کے کمپیوٹر سے 20 گنا زیادہ فاسٹ ہو گا۔ لائن پیک معیاری ٹیسٹ کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی رفتار 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ ہوگی جو 33863 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہے۔ اس کمپیوٹر پر تحقیق اور اس کی تیاری کے لیے ایک نیا ادارہ نیشنل اسٹریٹیجک کمپیوٹنگ انیشی ایٹو قائم کیا جائے گا۔ امریکہ اس نئے سپر کمپیوٹر کو پیچیدہ سمیولیشنز کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق اور قومی سلامتی کے منصوبوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com