پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے سڑکوں پر آکر تشدد شروع کردیا ہے۔ فوج کے بڑے افسروں سے لے کر موجودہ حکومت کے وزرا کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔ وہیں اب عمران کے حامیوں نے بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور واقعہ گھر پر حملہ کیا۔ اس کی اطلاع مقامی پولیس نے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز کے گھر پر پھینکے پٹرول بم پولیس کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے 500 سے زیادہ حامیوں نے بدھ کو وزیراعظم کے ماڈل ٹاون لاہور واقعہ گھر پر پہنچ کر وہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگادی۔ پنجاب پولیس کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بدھ کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے پی ایم کے گھر میں پٹرول بم بھی پھینکے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ جس وقت عمران کے حامیوں نے حملہ کیا اس وقت وزیراعظم کی رہائش گاہ پر صرف گارڈز موجود تھے۔ انہوں نے وہاں ایک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچی تو پی ٹی آئی کے مظاہرین فرار ہوگئے۔
پاکستان میں پھنسی ہوئی ہندوستانی بریج ٹیم کو فوری نکلنے کو کہا
پاکستان میں سیاسی اتھل پتھل کے رمیان ہندوستانی بریج ٹیم وہاں پھنس گئی ہے۔ 32 رکنی ہندوستانی ٹیم لاہور میں جاری ایشین اور مڈل ایسٹ بریج ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئی ہے۔ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے عہدیداروں سے ہندوستانی کھلاڑیوں کی مناسب سیکورٹی اور جلد واپسی کی سہولت دینے کی اپیل کی ہے۔
ہائی کمیشن نے ہندوستانی بریج ٹیم سے جلد سے جلد لاہور سے ہندوستان واپس لوٹنے کو کہا۔ یہ ٹورنامنٹ 5 مئی کو شروع ہوا تھا اور یہ 13 مئی تک جاری رہنا تھا۔ ہندوستانی ٹیم واگھہ بارڈر کے ذریعے پاکستان گئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔