உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کرے: رائس

    محترمہ رائس نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اڑی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      واشنگٹن۔  امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس نے اڑی میں ہندوستانی فوجی چھاونی پر سرحد پار سے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان لشکرطیبہ اور جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ محترمہ رائس نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اڑی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نےصدر براک اوبامہ کے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پوری دنیا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوگنا تیز کردی جائے گی۔

      اس خطے کو درپیش سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ رائس نے کہا کہ پاکستان کو لشکرطیبہ اور جیش محمد اور ان سے وابستہ دیگر شعبوں کے خلاف موثر کارروائی کرنی چاہئے ۔

      First published: