ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپالی نائب وزیر اعظم سے سشما نے کہا، اندرونی مسئلہ سلجھائیں

نئی دہلی۔ نیپال میں نیا آئین نافذ ہونے کے بعد سے جاری تحریک کی وجہ سے ملک میں ضروری اشیاء کی فراہمی میں خلل سے پیداشدہ بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ملک کی نئی حکومت میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کمل تھاپا نے یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2015 08:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپالی نائب وزیر اعظم سے سشما نے کہا، اندرونی مسئلہ سلجھائیں
نئی دہلی۔ نیپال میں نیا آئین نافذ ہونے کے بعد سے جاری تحریک کی وجہ سے ملک میں ضروری اشیاء کی فراہمی میں خلل سے پیداشدہ بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ملک کی نئی حکومت میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کمل تھاپا نے یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

نئی دہلی۔  نیپال میں نیا آئین نافذ ہونے کے بعد سے جاری تحریک کی وجہ سے ملک میں ضروری اشیاء کی فراہمی میں خلل سے پیداشدہ بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ملک کی نئی حکومت میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کمل تھاپا نے یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔


مسٹر تھاپا ہندستان کے تین روزہ دورے پر کل شام یہاں پہنچے۔ مسٹر تھاپا کے ساتھ خارجہ سکریٹری شنکر داس بیراگی اور محکمہ کامرس اور فراہمی کے سینئر حکام بھی آئے ہیں۔ سب سے پہلے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے کل صبح ان کے ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے حیدرآباد ہاؤس میں ان کی وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ہندستان میں نیپال کے سفیر دیپ کمار اپادھیائے بھی موجود تھے۔


ذرائع کے مطابق نیپالی حکام نے سرحدی چوکیوں پر ہندستانی مال کی فراہمی میں رکاوٹ کی صورتحال کی اطلاع دی۔ مسٹر تھاپا نے محترمہ سوراج کو دسهرے اور نومي کے تہوار کے موقع پر نیپال کے لوگوں کو پیش آ رہی دشواریوں اور دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہوئی غلط فہمیوں کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے نیپال میں نئی ​​حکومت کے قیام، ملک کے نئے آئین میں ترمیم اور سیاسی استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی اطلاع دی۔


ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سوراج نے سرحد پر نیپالی مدھیسیوں کے تحریک کی وجہ سے پیدا کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مسٹر تھاپا سے اپیل کی کہ نیپالی حکومت اپنے داخلی مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرے۔ نیپالی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں سیاسی پہلوؤں پر زیادہ بات ہوئی۔ سرحد پر تعطل دور کرنے کے سلسلے میں نیپال حکام نے ہندستانی حکام سے بات چیت کی۔ مسٹر تھاپا نے بھی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بات چیت مثبت رہی۔ انہیں یقین ہے کہ ہمارے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔


شام کے وقت مسٹر تھاپا کی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ہند۔نیپال تعلقات کو لے کر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہندستان اور نیپال ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔

First published: Oct 19, 2015 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading