ہوم » نیوز » عالمی منظر

سشما سوراج کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

تہران : وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے دہشت گردی سمیت مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 17, 2016 11:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سشما سوراج کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات
تہران : وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے دہشت گردی سمیت مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

تہران :  وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے دہشت گردی سمیت مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔  ایران اور روس کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں کل یہاں پہننے والی محترمہ سشما سوراج نے وفد سطح کی بات چیت کے بعد مسٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ مسٹر روحانی نے افغانستان اور دہشت گردی کے چیلنج سمیت دیگر علاقائی مسائل پر ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی امید ظاہر کی۔

مسٹر روحانی نے ملاقات کے دوران چابهار بندرگاہ کے سلسلے میں بات چیت کی۔ اوفا (روس) میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلق ہے ۔

ہندوستان نے ایران کو چابهار بندرگاہ کی ترقی کے لئے 15 کروڑ ڈالر کے آسان قرض دینے کی شرائط کو آج حتمی شکل دے دی ہے۔ مسٹر مودي کے دورہ ایران کے دوران اس بارے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان هے۔ محترمہ سوراج اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ یہاں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں اس سلسلے میں اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

First published: Apr 17, 2016 11:59 PM IST