ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پر ٹکی سب کی نگاہیں، سشما- نواز کی آج ہوگی ملاقات

نئی دہلی۔ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے لحاظ سے آج کا دن کافی اہم ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 09, 2015 09:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پر ٹکی سب کی نگاہیں، سشما- نواز کی آج ہوگی ملاقات
نئی دہلی۔ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے لحاظ سے آج کا دن کافی اہم ہے۔

نئی دہلی۔ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے لحاظ سے آج کا دن کافی اہم ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج منگل کو پاکستان پہنچی تو ہیں افغانستان پر ہو رہے کانفرنس 'ہارٹ آف ایشیا' میں شریک ہونے لیکن سب کی نظر اس بات پر ٹکی ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور سرتاج عزیز سے ان کی ملاقات کیسی رہتی ہے۔


سشما سوراج نے پاکستان میں قدم رکھتے ہی یہ صاف کر دیا ہے کہ تعلقات کو آگے لے جانے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔ غور طلب ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی غرض سے منگل کی شام وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد پہنچیں۔ 2012 میں ایس ایم کرشنا کے بعد ہندستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا پاکستان دورہ ہے۔ پیرس میں اچانک مودی۔ نواز ملاقات کے بعد پٹری پر لوٹی بات چیت کی یہ ایک نئی شروعات ہے۔


اس نئے رشتے کی تصدیق رات ڈنر میں بھی نظر آئی۔ سرتاج عزیز نے کافی گرم جوشی سے سشما سوراج کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک ہی ٹیبل پر ڈنر بھی کیا۔ اتنا ہی نہیں مانا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی گاڑی بھی دوبارہ پٹری پر لوٹ سکتی ہے۔ جوائنٹ پریس کانفرنس میں آج پاک ۔ ہند کرکٹ سیریز کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔

First published: Dec 09, 2015 09:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading