Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    سشما سوراج نے او آئی سی کے منچ سے پاکستان کو جم کر لگائی لتاڑ، پڑھیں کچھ خاص باتیں

    سشما سوراج نے او آئی سی کے 46 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ انسانیت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دہشت گردوں کو تحفظ اور دولت مہیا کرانے والے ممالک سے کہنا ہوگا کہ وہ ایسي کرتوتوں کو بند کریں

    • Share this:
    سشما سوراج نے او آئی سی کے منچ سے پاکستان کو جم کر لگائی لتاڑ، پڑھیں کچھ خاص باتیں
    سشما سوراج کا اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس سے خطاب: فوٹو ٹوئٹر۔

    وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں جاری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اپنا ٹھوس موقف پیش کرتے ہوئے رکن مسلم ممالک سے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی پرزور اپیل کی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو ہرگز کسی مذہب کے خلاف لڑائی نہ سمجھا جائے۔

    سشما  سوراج نے او آئی سی کے 46 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ انسانیت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دہشت گردوں کو تحفظ اور دولت مہیا کرانے والے ممالک سے کہنا ہوگا کہ وہ ایسي کرتوتوں کو بند کریں"۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت لوگوں کی زندگی تباہ کررہی ہے اور دنیا کو تباہی کے دہانے پرپہنچا رہی ہے۔ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے اور دنیا کو اس سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کہتے رہے ہیں کہ یہ انسانی اقدار اور غیر انسانی قوتوں کے درمیان جنگ ہے۔

    سشما نے کہا ’’ جس طرح اسلام کا مطلب امن ہے، اللہ کے 99 ناموں میں سے کسی بھی نام کا مطلب تشدد نہیں ہے ، اسی طرح سے ہر ایک مذہب امن کے لئے ہے۔ بھگوان ایک ہیں اور سبھی مذاہب کا مطلب ہے امن۔ لیکن کچھ لوگوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ ہندوستان دہشت گردی سے جوجھ رہا ہے، دہشت گردی کا دائرہ بڑھ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے‘‘۔ وزیر خارجہ نے کہا’’ دہشت گردی کو تحفظ اور پناہ دینے پر روک لگنی چاہئے۔ دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ رکنی چاہئے‘‘۔


    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کو مدعو کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے اس بار او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات پر زور دیا تھا کہ ہندوستان کو بطور مہمان اعزازی اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے، ہندوستان کو دعوت دینے پر وہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔ مگر او آئی سی نے پاکستان کی پرواہ نہیں کرتے ہوئے ہندوستان کو اس کانفرنس میں بطور مہمان اعزازی مدعو کیا جس سے ناراض پاکستان نے اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔



    یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

    First published: Mar 02, 2019 12:55 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading