உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان پہنچیں سشما سوراج، بولیں، اچھے رشتوں کا پیغام لے کر آئی ہوں

    نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو دن کے اسلام آباد کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ ایک کثیر جہتی کانفرنس میں حصہ لیں گی اور اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو دن کے اسلام آباد کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ ایک کثیر جہتی کانفرنس میں حصہ لیں گی اور اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔ سشما پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے بھی بات چیت کریں گی۔ سشما کل افغانستان پرمنعقد ہونے والی پانچویں وزارتی سطح کی کانفرنس 'ہارٹ آف ایشیا' میں ہندستانی وفد کی قیادت کریں گی۔

      پاکستان پہنچیں سشما نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوتے ہوئے کہا کہ میں ہندستان سے یہ پیغام لے کرپاکستان آئی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اچھی رہے اور تعلقات اچھے رہیں۔ باقی بات چیت کیا ہوگی وہ تو کل بات کے بعد ہی بتا پائیں گے۔

      اس سے پہلے عزیز نے کل کہا تھا کہ ہند۔ پاک تعلقات میں تعطل کسی حد تک کم ہوا ہے اور ملاقات میں جامع مذاکرات کے عمل کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سشما کا یہ دورہ بینکاک میں ہندوستان اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت کے تین دن بعد ہو رہا ہے۔
      First published: