ہوم » نیوز » عالمی منظر

کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے: سشما سوراج

وزیرخارجہ سشما سوراج نے نیویارک میں منعقدہ نیلسن منڈیلا امن چوٹی کانفرنس میں پاکستان کانام لئے بغیرتنقید کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 25, 2018 08:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے: سشما سوراج
سشما سوراج: فائل فوٹو

نیویارک: ہندستان نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ جب دنیا کئی طرح کے تصادم کا سامناکررہی ہے، تب کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

وزیرخارجہ سشما سوراج نے نیویارک میں منعقدہ نیلسن منڈیلا امن چوٹی کانفرنس میں اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔


سشما سوراج نے کسی کا نام لئےبغیر کہا "ہماری دنیا ابھی بھی کئی طرح کے تصادم، دہشت گردی اورنفرت انگیزنظریات سے گھری ہوئی ہے، جو اپنی سرحد سے آگے بڑھ رہی ہے اورہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے اس لئے کسی کو بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے"۔


یہ بھی پڑھیں:    اقوام متحدہ کے 73 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچیں سشما سوراج ، پاکستان پھر اٹھائے گا مسئلہ کشمیر

وزیرخارجہ نے عالمی خاندان کی شکل میں ملکوں کے برابری کے’اجتماعی وجود‘ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا جیسے عظیم لیڈروں کی دانش وارانہ روایت ہمارے اخلاقی آدرش ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:      اقوام متحدہ میں نہیں ہوگی سشما سوراج اور محمود قریشی کی ملاقات ، ہندوستان نے منسوخ کی میٹنگ

یہ بھی پڑھیں:       سشما کی دو ٹوک:امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے کاروبار جاری رکھے گا ہندستان

 

 
First published: Sep 25, 2018 08:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading