ہوم » نیوز » عالمی منظر

او آئی سی میں سشما سوراج کا خطاب، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو سمجھنا ہوگا

سشما سوراج نے کہا ' ہندستان کی لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔

  • Share this:
او آئی سی میں سشما سوراج کا خطاب، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو سمجھنا ہوگا
سشما سوراج

ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ملکوں کی وزارت خارجہ کی میٹنگ میں سشما سوراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی ممالک سے ہندستان کے اچھے رشتے ہیں۔ انہوں نے کہا ' ہندستان کی لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے' سشما سوراج نے آگے کہا کہ دہشت گردی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے، اس کا دائرہ بڑھ رہا ہے، ہمیں دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ملکوں کو سمجھانا ہوگا'۔

آپ کو بتا دیں کہ سشما سوراج اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب ہندستان کو او آئی سی کی میٹنگ میں بطور 'مہمان خصوصی ' مدعو کیا گیا ہے۔

First published: Mar 01, 2019 01:36 PM IST