ہوم » نیوز » عالمی منظر

'اقوام متحدہ میں سشما سوراج نے کھولی پاک کی پول ،'دہشت گردی پر نہ چہرے پر جھینپ، نہ ماتھے پرشکن

سشما نے سخت الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں پنپ رہی دہشت گردی سے ہندستان کو پریشان کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو پالنے اور اسے نکارنے میں مہارت حاصل کر چکا ہے

  • Share this:
'اقوام متحدہ میں سشما سوراج نے کھولی پاک کی پول ،'دہشت گردی  پر نہ چہرے پر جھینپ، نہ ماتھے پرشکن
وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنیچر کو اقوام متحدہ میں اپنے اجلاس میں دہشت گردوں پر پاکستان کو آئینہ دکھایا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اجلاس میں فورا سدھار کی بھی مانگ دوہرائی۔ سشما نے سخت الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں پنپ رہی دہشت گردی سے ہندستان کو پریشان کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو پالنے اور اسے نکارنے میں مہارت حاصل کر چکا ہے۔

سشما سوراج ن آگے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے نمائندوں نے رائٹ ٹو رپلائی کااستعمال کرتے ہوئے ہندستان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کچھ تصویریں دکھائی تھیں۔ وہ تصویریں کسی اور ملک کی تھیں، اسی طرح کے جھوٹے الزام وہ کئی بار لگا چکا ہے۔

سشما نے اقوام متحدی اجلاس میں سدھار کی مانگ بھی اٹھائی ۔انہوں ن کہا کہ اس میں ابھی سدھار نہیں ہوا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اقوام متحدہ کو یہ ماننا ہوگا کہ اس میں تبدیلی ضروری ہے۔ سدھار کاسمیٹک نہیں ہو سکتے۔ ہم اداروں کے سر اور دل بدلنے کی مانگ کرتے ہیں تاکہ دونوں جدید حقیقت کے حساب سے ہو۔


وہیں اقوام متحدہ میں ملک کی وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا " وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر کو دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر اسکیم 'ایوشمان بھارت 'ملک میں لانچ ہو گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 50کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپئے تک کا میڈیکل ٹریٹمینٹ مفت دیا جائے گا"۔



یہ بھی پڑھیں : مسعود اظہر کو انٹرنیشنل دہشت گرد قرار دینے پر یہ بولا چین

First published: Sep 29, 2018 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading