اسٹاک ہوم: سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا، ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے یہ رپورٹ سویڈش میڈیا کے حوالے سے دی ہے۔ ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔ روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے، لیکن کسی کے نام جاری نہیں کئے۔ پولیس نے کہا’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلام کا اسکیچ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے ولکس کو پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔
پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا متنازعہ کارٹون بنانے کے بعد سے سوئیڈن آرٹسٹ لارس ولکس نے متنازعہ خاکہ بناکر حضور اقدس کی شان میں گستاخی کی تھی۔ اب اس کی خطرناک سڑک حادثے میں موت ہوئی ہے۔ اس کا 75 سال کی عمر میں حادثہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 75 سالہ لارس ولس کی اتوار کو موت ہوگئی، ساتھ میں رہنے والے دونوں گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور کو بھی شدید چوٹ آئی ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متنازعہ آرٹسٹ کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔