ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران سوئس کوہ پیما ہلاک

دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران نیپال کے ایوریسٹ خطے میں ایک تجربہ کار سوئس کوہ پیما اوئلی اسٹیک کی آج پہاڑ سے گر کر موت ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 30, 2017 08:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران سوئس کوہ پیما ہلاک
دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران نیپال کے ایوریسٹ خطے میں ایک تجربہ کار سوئس کوہ پیما اوئلی اسٹیک کی آج پہاڑ سے گر کر موت ہوگئی۔

کاٹھمنڈو: دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران نیپال کے ایوریسٹ خطے میں ایک تجربہ کار سوئس کوہ پیما اوئلی اسٹیک کی آج پہاڑ سے گر کر موت ہوگئی۔ اسٹیک کی مہم کا انتظام کرنے والی کمپنی ’سیون سمٹس ٹریکس‘ کے منگما شیرپا نے بتایا کہ 40 سالہ کوہ پیما کی ایوریسٹ خطے میں کم بلندی والی چھوٹی چوٹی ماؤنٹ نپتسے سے پھسلنے سے موت ہوگئی۔

اسٹیک ویسٹ رج روٹ کے ذریعہ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیار میں تھے۔ وہ مئی میں دنیا کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی لاوتسے تک چڑھنے والے تھے جس کی بلندی 8516 میٹر (سمندری سطح سے 27940 فٹ اوپر) ہے۔ شیرپا نے رائٹر کو بتایا کہ ’ان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور اسے کاٹھمنڈو لائی جا رہی ہے‘۔

First published: Apr 30, 2017 08:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading