ہوم » نیوز » عالمی منظر

روہنگیا پناہ گزینوں کوسوئٹزرلینڈ کی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی مزید امداد

سوئزرلینڈ روہنگیا پناہ گزینوں کو فراہم کرنے والی مدد کے علاوہ ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالر کی مزید مدد دے گا۔بنگلادیش کے سرکاری دورہ پر کل یہاں پہنچے سوئزرلینڈ کے صدر الین برسیت نے کل بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔غورطلب ہے کہ میانمار کے راخین صوبہ سے بڑی تعداد میں آئے پناہ گزین بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں مسٹر برسیت نے اس معاملہ میں اپنے ملک کی طرف سے بنگلادیش کا ہر ممکن تعاون کرنے کا عہد کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2018 10:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا پناہ گزینوں کوسوئٹزرلینڈ کی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی مزید امداد
بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ پر کل یہاں پہنچے سوئزرلینڈ کے صدر الین برسیت نے کل بنگلہ دیش کی پی ایم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔

ڈھاکہ۔ سوئٹزر لینڈ روہنگیا پناہ گزینوں کو فراہم کرنے والی مدد کے علاوہ ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالر کی مزید مدد دے گا۔بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ پر کل یہاں پہنچے سوئزرلینڈ کے صدر الین برسیت نے کل بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔غورطلب ہے کہ میانمار کے راخین صوبہ سے بڑی تعداد میں آئے پناہ گزین بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں مسٹر برسیت نے اس معاملہ میں اپنے ملک کی طرف سے بنگلادیش کا ہر ممکن تعاون کرنے کا عہد کیا۔


واضح ہوکہ سوئٹزر لینڈ کی طرف سے یہ تعاون بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کوپچھلے سال ملنے والی 80 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کی مدد کے علاوہ ہوگا۔ میانمار میں پچھلے سال ہوئے تشدد کے بعد بنگلادیش میں پناہ گزینوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ ہوچکی ہے۔

میٹنگ کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ اس مسئلہ کی جڑیں میانمار سے جڑی ہوئی ہیں اور اس کا حل بھی اسی کے پاس ہے۔ انہوں نے مسٹربرسیت کے ساتھ ہوئی بات چیت کو امیدافزا بتاتے ہوئے بنگلہ دیش نے کوفی عنان پینل کی سفارشات کو فوری طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔ کیونکہ اس سے میانمار پناہ گزینوں کو باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

حسینہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے عالمی سطح پر سوئزرلینڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر سوئزرلینڈ اس مسئلہ کو پرامن طور پر حل کرنے کے لئے میانمار پر دباؤ کو جاری رکھے گا۔

First published: Feb 06, 2018 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading