شام کے شمالی اور مشرقی علاقے میں تشدد، نقل مکانی اور بے حد مشکل حالات کی وجہ سے گذشتہ دو دونوں کے اندر11 نو زائدہ بچوں سمیت کل 32 بچوں موت ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں حاجن علاقے کے آس پاس مسلسل ہونے والے تشدد نے ہزاروں افراد کو شمال کی جانب تقریباً 300 کلو میٹر کی دشوار گزار سفر کرکے الحول پہنچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تشدد سے متاثر افراد یہاں پناہ گزینوں کے کیمپ میں پناہ لے رہے ہیں۔ یونیسیف کی کار گزار ڈائریکٹر ہینرِٹا فور نے کہا،’ مشکل سفر، سرد موسم، اسکریننگ سینٹر پر انتظار کے لمبے وقت کی وجہ سے ان بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں 11 نوزائدہ بچوں سمیت 30 بچوں کی موت ہو گئی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔