ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں فضائی حملہ ، 38 افراد ہلاک

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں جمعرات کی دیر شب کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریبا 50 دیگر زخمی ہو گئے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2018 05:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام میں فضائی حملہ ، 38 افراد ہلاک
علامتی تصویر

بیروت: شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں جمعرات کی دیر شب کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریبا 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ شامی انسانی حقوق کی مشاہد تنظیم نے یہ اطلاع دی ہے۔ شامی انسانی حقوق ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب کے جردانہ گاؤں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگی طیارے روس کے ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت بہت نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حملے کے بعد ملبے میں پھنس جانے والوں کو ملبے سے نکالنے کے لئے راحت رسانی مہم جاری ہے۔

First published: Jun 08, 2018 05:11 PM IST