شام کا اسرائیل پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام، بشارالاسد نے کہی یہ بڑی بات

بشارالاسد نےاسرائیل پرالزام لگاتے ہوئےکہا،’’جب بھی شام کی فوج النصرہ دہشت گرد تنظیم پرکارروائی کرتی ہے۔ اسی دوران اسرائیل ہمارے سکیورٹی دستوں پرحملہ کردیتا ہے۔

Nov 11, 2019 11:52 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 11:52 PM IST
شام کا اسرائیل پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام، بشارالاسد نے کہی یہ بڑی بات

شام کے صدر بشارالاسد: فائل فوٹو

ماسکو،11نومبر(اسپوتنک) شام کے صدر بشارالاسد نے اپنی کی حکومت کو گرانے کا الزام لگاتے ہوئےاسرائیل پر دہشت گردی کو حمایت دینے کا الزام لگایا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران صدربشارالاسد نےیہ بات کہی۔ القاعدہ اور دولت اسلامیہ گروپوں سے جڑے دہشت گردوں کےلئےاسرائیل کی مبینہ حمایت کا اشارہ دینے والی تصویروں کی تصدیق کے سوال پرانہوں نے زور دیتے ہوئےکہا،’’اسرائیل نے ان تصویروں کو باضابطہ خبرکے طورپر شائع کیا ہے‘‘۔

بشارالاسد نے اسرائیل پرالزام لگاتے ہوئےکہا،’’جب بھی شام کی فوج النصرہ دہشت گرد تنظیم پرکارروائی کرتی ہے۔ اسی دوران اسرائیل ہمارے سکیورٹی دستوں پرحملہ کردیتا ہے۔ صرف یہی نہیں جب بھی ہم شام میں کہیں النصرہ پرکارروائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیل کے جنگی طیارے ہماری فوج پر ہوائی حملہ کردیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل اور دہشت گردوں کی مہم کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ اس سے پہلےشام کےنائب وزیر خارجہ فیصل میک داد نے بھی کہاتھا کہ شام میں بحران سے سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہے۔

Loading...

Loading...