شام میں بمباری میں عام شہریوں سمیت 42 لوگوں کی موت
علامتی تصویر
امریکی قیادت والی اتحادی فوج نے شام کے مشرقی فرات علاقے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پربمباری کی جس میں 13 عام شہریوں سمیت 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔
امریکی قیادت والی اتحادی فوج نے شام کے مشرقی فرات علاقے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پربمباری کی جس میں 13 عام شہریوں سمیت 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ فوج نے شام کے دیر الزور صوبہ میں آئی ایس گروپ کے زیر قبضہ ٹھکانوں پر پوری رات بمباری کی۔ اس بمباری میں تیرہ عام شہریوں سمیت 42 لوگوں کی موتیں ہوگئیں۔
مشرقی فرات علاقے کے سبھی گاؤں اور شہروں پر آئی ایس گروپ کا قبضہ ختم ہوگیا اور اب اس علاقے کے کچھ حصوں پر ہی اس کا قبضہ برقرار ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔