ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں دھماکے میں 30 افراد ہلاک

پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔

  • Share this:
شام میں دھماکے میں 30 افراد ہلاک
علامتی تصویر۔

شام کے شمالی علاقے میں واقع کردش لڑاکا کے قبضے والے منبز شہر میں بدھ کو ایک دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ المیادن ٹی وی کے مطابق، یہ دھماکہ منبزشہر کے وسط میں امریکی دستہ کی گشت کے دوران ہوا۔ دھماکے میں کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اس کے بارے میں اب تک اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔

دریں اثنا دہشت گردوں نے دعوی کیا کہ حملہ آور دھماکہ خیز جیکٹ کا استعمال کیا تھا اور اتحادی افواج کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا تھا ۔ ایجنسی نے اپنے دعوی کو پختہ کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں پیش کیا۔

منبز پر کردش کی قیادت میں منبز ملٹری کونسل (ایم ایم سی) کا کنٹرول ہے اور عام طور پر شہر میں کردش کے زیر قیادت جنگجوؤں اور ترکی حامی باغیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد امریکی فوجی گشت کرتے ہیں۔

First published: Jan 16, 2019 11:44 PM IST