ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں پر شام کی مذمت

شام نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکی فیصلے کی مذمت کی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2018 11:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں پر شام کی مذمت
احتجاج کی فائل تصویر

شام نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ عرب نیوز ایجنسی نے شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعہ کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ کے اس اقدام کو علاقائی امن وسلامتی کو کمزور کرنے کی اس کی پالیسی کے مطابق مانا ہے۔


شام کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ کا یہ فیصلہ متحدہ ایکشن پلان کے تحت اتفاق ایران اور پی 5 + 1 ممالک (امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی) کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں اس کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ایران کے خلاف براک اوباما کے دور اقتدار میں اس پر سے ہٹائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے، جو پیر(آج ) سے مؤثر ہو رہی ہیں۔

First published: Nov 05, 2018 11:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading