உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردوں کے بچے پیدا کرنے گئی تھی برطانوی لڑکی، انٹرویو میں بولی۔ مر جاؤں گی اور کھولے سنسنی خیز راز

    کبھی رہتی تھی حجاب میں ، اب بدل گیا پہناوا

    کبھی رہتی تھی حجاب میں ، اب بدل گیا پہناوا

    شمیمہ بیگم (Shamima Begum) کو اب اپنے کیے پر پچھتاوا ہو رہا ہے اور وہ اپنے ملک سے معافی مانگنے کے بعد وطن واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔ وہ ایک ٹی وی انٹرویو میں آئی اور کہا کہ اب وہ دہشت گردوں (Terrorist) کے پاس جانے کے بجائے مرنا پسند کرے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن: آپ کو وہ برطانوی نابالغ تو یاد ہوگی، جو صرف 15 سال کی عمر میں برطانیہ  (Britain)  سے شام (Syria) چلی گئی تھی اور وہاں ایک دہشت گرد سے شادی کرلی تھی۔ جسے بعد میں پوری دنیا نے سابق جہادی دلہن (Ex-jihadi bride)  کے نام سے جانا۔

      شمیمہ بیگم  (Shamima Begum)  کو اب اپنے کیے پر پچھتاوا ہو رہا ہے اور وہ اپنے ملک سے معافی مانگنے کے بعد وطن واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔ وہ ایک ٹی وی انٹرویو میں آئی اور کہا کہ اب وہ دہشت گردوں (Terrorist)  کے پاس جانے کے بجائے مرنا پسند کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے برطانیہ کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے اس بار دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی قسم بھی کھائی ہے۔
      کون ہے شمیمہ بیگم، جو بعد میں جہادی دلہن بنی
      شمیمہ بیگم مشرقی لندن کی تین اسکول لڑکیوں میں سے ایک تھی جو 2015 میں شام بھاگ گئی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ اس نے نیدرلینڈ کے ایک آئی ایس دہشت گرد سے شادی کی تھی اور اس سے اسے  3 بچے پیدا ہوئے تھے  جو بعد میں مر گئے۔ اب وہ 22 سال کی ہے اور سیریا  کے ایک مہاجر کیمپ میں رہ رہی ہیں اور لندن واپس آنا چاہتی ہیں۔ تاہم برطانوی حکومت نے اس کی شہریت ختم کر دی تھی۔

      شوہر کی موت کے بعد یاد آیا اپنا ملک۔۔
      داعش کے عسکریت پسندوں (آئی ایس آئی ایس ISIS) نے 2015 میں سیریا اور عراق پر قبضہ کرلیا تھا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ ، روس سمیت کئی ممالک نے شام ۔ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ مرنے والوں میں شمیمہ بیگم کا شوہر بھی شامل تھا۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد شمیمہ نے برطانیہ واپس آنے کی کوشش کی لیکن اس کا پاسپورٹ رد کر دیا گیا۔ اس نے بتایا کہ جہادیوں نے اسے چھوٹی عمر میں ہی بہکا دیا تھا جس کی وجہ سے اس نے برطانیہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اسے واپس آنے کا موقع ملنا چاہیے۔
      کبھی رہتی تھی حجاب میں ، اب بدل گیا پہناوا
      شو میں موجود جہادی دلہن کالے رنگ کی  نائیکی بیس بال کیپ، سرمئی ویسٹ  ٹاپ  پنے اور کھلے بالوں میں ہونٹوں پر  لپ اسٹک لگائے  بات کرتی نظر آئی۔ اس بار اس کا انداز پچھلے انٹرویو سے بالکل مختلف تھا  جس میں وہ بغیر حجاب اور  بغیر میک اپ کے نظر آتی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: