ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام کا المزہ فوجی ہوائی اڈہ پر اسرائیلی حملہ سے انکار

شام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ دمشق کے قریب المزہ فوجی ہوائی اڈے پر اتوار کو ہونے والا دھماکہ اسرائیلی ہوائی حملہ تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 03, 2018 10:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام کا المزہ فوجی ہوائی اڈہ پر اسرائیلی حملہ سے انکار
علامتی تصویر

شام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ دمشق کے قریب المزہ فوجی ہوائی اڈے پر اتوار کو ہونے والا دھماکہ اسرائیلی ہوائی حملہ تھا۔ فوجی ذرائع نے خبررساں ایجنسی ثناء کو بتایا کہ المزہ ہوائی اڈے پر ہونے والا زوردار دھماکہ’وار ڈمپ‘ میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا۔ یہ اسرائیلی فضائی حملہ نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس ہوائی اڈہ پر شامی فضائیہ کے خفیہ محکمہ کا ٹھکانہ بھی ہے۔



قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل نے شام کے المزہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا تھا۔ شام میں جنگ پر نگرانی رکھنے والے برطانیہ کی شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبد الرحمن نے خبررساں اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل نے شامی فوج کے المزہ ہوائی اڈے پر ممکنہ میزائل حملہ کیاہے۔



پہلے ملنے والی خبروں میں شامی حکومت کی حمایت کرنے والے علاقائی اتحاد کے ایک افسر نے بتایا تھا کہ یہ دھماکہ گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیلی میزائل کےحملے کی وجہ سے ہوا تھا۔ لیکن بعد میں شامی فوج نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔
گزشتہ مئی میں اسرائیل نے شام میں ایرانی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایران نے بھی اسرائیل کے قبضہ والے علاقے پر راکٹ حملہ کیا تھا۔ گزشتہ سال شامی میڈیا نے اسرائیل پر المزہ ہوائی اڈے پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔


 
First published: Sep 03, 2018 09:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading