ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں اتحادی افواج کا آئی ایس کے آخری قلعہ پربھی قبضہ کرنے کا دعویٰ

شام کی فوج اوراس کے اتحادیوں نے لبنان کے حزب اللہ کی قیادت میں اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام میں آخری گڑھ پر آج قبضہ کر لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 09, 2017 10:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام میں اتحادی افواج کا آئی ایس کے آخری قلعہ پربھی قبضہ کرنے کا دعویٰ
شام کی فوج اوراس کے اتحادیوں نے لبنان کے حزب اللہ کی قیادت میں اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام میں آخری گڑھ پر آج قبضہ کر لیا۔

بیروت : شام کی فوج اوراس کے اتحادیوں نے لبنان کے حزب اللہ کی قیادت میں اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام میں آخری گڑھ پر آج قبضہ کر لیا۔ شام کے صدر بشار الاسد کی اتحادی فوج کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا، "آئی ایس کے آخری گڑھ البو کمال کو آزاد کرا لیا گیا ہے." مشرقی اور وسطی شام میں ایک ماہ کے بعد شام کی فوج نے آج البو کمال کو محاصرہ کرکے حملہ کیا.

شام کے ایک ٹی وی نے اعلان کیا، "البو کمال کو آزاد کرا لیا گیا ہے." وہیں برطانیہ میں رہنے والے ایک وار انسپکٹر اور شام کے انسانی حقوق کے کارکن نے کہا، "البو کمال کی بازیابی کی بات سچ نہیں ہے، وہاں اب بھی لڑائی جاری ہے۔

First published: Nov 09, 2017 10:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading